8 مارچ کو ونپرتی دورہ کے انتظامات کا جائزہ، ارکان اسمبلی و عہدیداروں کے ساتھ اجلاس، نرنجن ریڈی کا خطاب
ونپرتی ۔ وزیر اعلیٰ ریاست تلنگانہ کلواکنٹلہ چندارشیکھر راؤ کا دورہ ونپرتی بالآخر 8 مارچ کو طئے ہوا ہے، آج ریاستی وزیر زراعت سنگی ریڈی نریجن ریڈی کی صدارت میں متحدہ ضلع محبوب نگر کے منتخب رکن اسمبلی ورکن کونسل اور اعلیٰ عہداروں کے ساتھ دورہ کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں اجلاس کیمپ آفس میں منعقد ہوا اس موقع پر وزیر زراعت سنگی ریڈی نریجن ریڈی نے کہا کہ متحدہ محبوب نگر ضلع سابق میں مزدوروں کے کاموں کے لیے نقل مکانی ضلع سے مشہور تھا لیکن آج ضلع کو سرسبزوشاداب بنانے میں وزیر اعلیٰ کلواکنٹلہ چندارشیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی سے محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی ضلع کو تین میڈیکل کالج منظور ہو اور ونپرتی، جوگولامبا گدوال ضلع کو دو نرسنگ کالج منظور کیا ہے اور ونپرتی ضلع کو ایک جایا ٹی یو انجینئرنگ کالج منظور کیا ہے آج دوسرے اضلاع سے متحدہ محبوب نگر ضلع کو نقل مکانی کرنے کی ضرورت ہے اور تمام زیر تکمیل کاموں کو فنڈز فراہم کرتے ہوئے تکمیل کیا جارہا ہے اور پالمور رنگا ریڈی پراجیکٹ کے کام جاری ہیں اس طرح متحدہ محبوب نگر ضلع کو ترجیح دیتے ہوئے ایک ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اس لیے چیف منسٹر کے 8 مارچ کے دورہ کو کامیاب بنانے میں رکن اسمبلی اور رکن کونسل اور پارٹی قائدین کامیاب بنانے میں تعاون کریں، وزیر زراعت سنگی ریڈی نریجن ریڈی نے دورہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بذریعہ ہیلی کاپٹر 8 مارچ کو کرنیہ تانڈہ پہونچ کر ریتو لا لفٹ ایگریشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے، پھر چٹیال مارکیٹ یارڈ کا افتتاح کریں گے، مستحقین میں ڈبل بیڈ روم کے کاغذات حوالے کریں گے بعد اذاں ونپرتی ضلع کلکٹریٹ اور ٹی آر ایس پارٹی دفتر کا افتتاح کریں گے اور میدیکل اور نرسنگ کالج،بھیڑ بکروں کی افزائش اور تحقیقاتی ادارے، بینج اور افزائش تحقیقی رسرچ سنٹر کے سنگ بنیاد رکھیں گے بعد اذاں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس موقع پر ضلع کلکٹر ونپرتی شیخ یاسمین باشاہ، رکن پارلیمنٹ ناگرکرنول پی راملو،ضلع پریشد چئیرمین لوک ناتھ ریڈی،رکن کونسل کاسی ریڈی نرائن ریڈی،دامودھر ریڈی، رکن اسمبلی مری جناردھن ریڈی، چٹم رام موہن ریڈی، آلہ وینکٹیشورا ریڈی،ابراہم، کرشنا موہن ریڈی، وامن گوڑ، چئیرمین مجلس بلدیہ ونپرتی و ضلع صدر ٹی آر ایس پارٹی گٹو یادو،وائس چیرمین واکٹی سریدھر،وشنو وردھن ریڈی، نریش ریڈی، اور عہداروں دیگر موجود تھے۔