چیف منسٹر کی خواہش کے مطابق خط اعتماد کیلئے وقت کا تعین ممکن

   

درخواست موصول ہونے پر دوسرے ہی دن عمل آوری کیلئے اسپیکر کا تیقن
بنگلورو۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے چیف منسٹر ایچ ڈی کمارا سوامی کی جانب سے خط اعتماد حاصل کرنے کا فیصلہ کے بہانے کے پیش نظر ریاستی اسمبلی کے گورنر کے آر رمیش کمار نے جمعہ کو کہا کہ چیف منسٹر جب کبھی چاہیں ان کے لیے وقت مقرر کیا جائے گا۔ اسپیکر نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ اسپیکر نے اپنا ذہن بنالیا ہے کہ الجھن و غیر یقینی کے درمیان وہ اقتدار پر چمٹنے رہنا نہیں چاہئے۔ انہوں (کمارا سوامی) نے کہا ہے کہ ایوان میں خطر اعتماد حاصل کریں گے اسپیکر نے کہا کہ جب کبھی وہ تحریک اعتماد پیش کرنے کے بارے میں مجھ سے کہیں دوسرے ہی دن میں اس عمل کو ان کی کارروائی میں شامل کرسکتا ہوں۔ پریشان حال چیف منسٹر کمارا سوامی نے جمعہ کو ایوان میں خطاب کے دوران اسپیکر سے خواہش کی تھی کہ خط اعتماد کے حصول کے لیے وقت مقرر کیا جائے۔ ایوان میں تعزیتی قرارداد کے درمیان چیف منسٹر کی طرف سے خط اعتماد کے حصول کی بات کہنے کے جواز سے متعلق ایک سوال پر اسپیکر نے جواب دیا کہ یہ سوال خود کمارا سوامی سے کریں۔ رمیش کمار نے کہا کہ میرا احساس ہے کہ اس (بات) کو سناجانا چاہئے تھا کیوں کہ انہوں (کمارا سوامی) نے کہا تھا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال میں وہ اقتدار سے چمٹے رہنا نہیں چاہتے۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بذات خود آج ہی ان کی بات مان لوں۔ انہوں نے صرف اس بات سے مجھے مطلع کیا کہ کی مخصوص دن وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔ میرا کام یہی ہے کہ اس عمل کو مقررہ دن ایوان کی کارروائی میں شامل کیا جائے۔ اس ریاست میں حکمراں کانگریس۔ جے ڈی(ایس) اتحاد کے ارکان کے استعفوں کے سبب کمارا سوامی حکومت زوال کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
عوام سے معافی مانگ لیں لیکن بی جے پی کو موقع نہ دیں: ممتا
کولکتہ۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کی ایم سی کے قائدین پر زور دیا کہ وہ بنگال میں بی جے پی کو ایک انچ بڑھنے کی اجازت تک نہ دیں اور ضروری ہو تو عوام تک پہونچکر اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں