چیف منسٹر کی رہائش گاہ میں سیاسی سرگرمیوں سے گریز کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔25مارچ ( پی ٹی آئی ) الیکشن کمیشن نے حکمراں ٹی آر ایس کے نام اپنے مکتوب میں مشورہ دیا ہے کہ چیف منسٹر کی سرکاری رہائش گاہ کو کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ کیا جائے ۔ چیف الکٹورل آفیسر رجت کمار کانگریس کی ایک شکایت پر اخباری نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ۔ کانگریس نے پرگتی بھون کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جو یہاں نافذ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ رجت کمار نے کہا کہ ’’ ٹی آر ایس کے نام مکتوب میں ہم مشورہ دے چکے ہیں کہ وہاں سیاسی سرگرمیاں نہ چلائی جائیں ۔ ضابطہ اخلاق کی اگر کوئی خلاف ورزی ہوگی تو ہم اس پر شدید غور و خوض کریں ۔ کانگریس کے ایک لیڈر جی نرنجن نے 15مارچ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک اجلاس میں کانگریس کا ایک رکن اسمبلی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔