چیف منسٹر کی زیر صدارت آج کابینہ کا اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی زیر صدارت اتوار کو پرگتی بھون میں شام 5 بجے کابینہ کا اجلاس ہوگا ۔ اجلاس میں ریاستی بجٹ 2022-23 سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بجٹ کو منظوری دی جائے گی ۔ اجلاس کتنے دن کا ہوگا اور کونسے مسائل موضوع بحث ہوں گے اس کا پیر کو بزنس اڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوگا ۔