شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی کے منصوبہ کو قطعیت
حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 26 جون کو ضلع کلکٹرس کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے ۔ چیف منسٹر نے شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی سے متعلق پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں کے آغاز سے قبل ضلع کلکٹرس اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس 28 جون کو طلب یا تھا۔ تاہم اس تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے 26 جون کو 11 بجے دن پرگتی بھون میں اجلاس منعقد ہوگا۔ ضلع کلکٹرس کے علاوہ ایڈیشنل کلکٹرس اور ریاستی وزراء اجلاس میں شرکت کریںگے ۔ حکومت نے یکم تا 10 جولائی ریاست بھر میں پلے پرگتی اور پٹنا پرگتی پروگراموں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ کلکٹرس کے ساتھ اجلاس میں 10 روزہ ترقیاتی منصوبہ کو قطعیت دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ترقیاتی کاموں کیلئے مجالس مقامی کو فنڈس کی اجرائی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ امکان ہے کہ 10 روزہ پروگرام کے دوران چیف منسٹر مختلف اضلاع کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے ۔