چیف منسٹر کی سالگرہ مختلف شخصیتوں کی مبارکباد

   

حیدرآباد ۔ 8 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی سالگرہ تقریب ریاست بھر میں کانگریس کارکنوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ مختلف مقامات پر کیک کٹس کئے گئے۔ بڑے پیمانے کی آتشبازی کی گئی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس، اسٹالن، ممتابنرجی، سکھوویندر سنگھ سکو، این چندرا بابو نائیڈو، سدارامیا، ڈپٹی چیف کرناٹک ڈی کے شیوکمار، ڈپٹی چیف منسٹر آندھراپردیش پون کلیان، کانگریس کے قائد راہول گاندھی نے ریونت ریڈی کو فون کرکے مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ ریاستی وزراء اور فلمی شخصیتوں، کانگریس کے قومی قائدین، اسپیکر لوک سبھا کے علاوہ دوسری جماعتوں کے قائدین نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔2