چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے

   

Ferty9 Clinic

پروگرام کو کامیاب بنانے فلمسٹار چرنجیوی کی اپیل
حیدرآباد:سابق مرکزی وزیر و تلگو فلموں کے مشہور اداکار چرنجیوی نے تلنگانہ کے وزیراعلی و ٹی آرایس سربراہ کے چندرشیکھرراو کی 17فروری کو سالگرہ کے موقع پر ایک گھنٹے میں ایک کروڑ پودے لگانے کے پروگرام کوکامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ۔حکمران جماعت کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار جنہوں نے مسٹر راو کی سالگرہ کے موقع پر ایک گھنٹہ میں ایک کروڑ پودے لگانے کا نشانہ رکھا ہے کے پروگرام کو کامیاب بنانے کی کئی اہم شخصیات نے بھی اپیل کی ہے۔چرنجیوی نے اس خصوص میں ایک ویڈیو پیام جاری کیا جس میں انہوں نے چیف منسٹر کوسالگرہ کی پیشگی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے تمام سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیلئے سنتوش کمار کی جانب سے شروع کردہ گرین انڈیا چیلنج میں حصہ لیں اور تلنگانہ کو سرسبز بنائیں۔