چیف منسٹر کی صحت سے متعلق درخواست مسترد

   

سیاسی شعبدہ بازی، درخواست گزار کی سرزنش: ہائیکورٹ
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں اطلاع دینے کیلئے داخل کی گئی درخواست کو خارج کرکے درخواست گزار کے خلاف سخت ریمارکس کئے ہیں۔ عدالت نے واضح کردیا کہ اس درخواست کی سماعت نہیں کی جاسکتی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ اگر چیف منسٹر دکھائی نہیں دے رہے ہیں تو حبس بیجا کی درخواست پیش کی جانی چاہئے ۔ جہد کار نوین نے چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں تفصیلات جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی ۔ درخواست گزار نے کہا کہ چیف منسٹر کئی دن سے عوام کو دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ ان کی صحت کے بارے میں مختلف باتیں گشت کر رہی ہیں۔ لہذا عوام کو چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں واقف کرایا جائے۔ ہائی کورٹ نے وارننگ کے ساتھ درخواست کو مسترد کردیا۔