چیف منسٹر کی فاکس کان کے چیرمین کو مبارکباد

   

حیدرآباد : /30 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹراے ریونت ریڈی نے فاکس کان کے چیرمین اور سی ای او ینگ لیو کو باوقار پدم بھوشن ایوار ڈ دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی ۔اپنے مکتوب میں انہوں نے ینگ لیو کی جانب سے ہندوستان کیلئے کی گئی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ ینگ لیو کی کمپنی نے دنیا میں سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے انقلاب میں اہم حصہ ادا کیا ہے ۔تلنگانہ ریاست اس طرح کی ٹیکنالوجی کے شعبہ میں کام کرنے کیلئے ہمیشہ آگے رہی ہے ۔ اور انہیں خوشی ہے کہ فاکس کان اس کوشش میں شراکت دار ہے ۔ آپ جب بھی ہندوستان آتے ہیں تو آپ کو شہر حیدرآباد میں دل کی گہرائیوں سے مدعو کیا جاتا ہے ۔