چیف منسٹر کی قیادت میں ریاست میں ٹھوس ترقیاتی اقدامات

   

ایم ایل سی انتخابات کیلئے مدہول اسمبلی حلقہ کے کانگریس کوآرڈینیٹر محمد الماس خان کا اظہار خیال
نرمل /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ پردیش یوتھ کانگریس ریاستی صدر مسٹر جے شیوا چرن ریڈی نے 27 فروری کو منعقد شدنی گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس قائد محمد الماس خان کو مدہول اسمبلی حلقہ کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ مسٹر خان یوتھ کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری ہیں جو منتخب قائد ہیں۔ جنہوں نے پارٹی کیلئے اپنی شاندار خدمات کے ذریعہ منتخب ہوئے ۔ انہوں نے مدہول کا کوآرڈینیٹر مقرر کئے جانے پر شیوا چرن ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایم ایل سی امیدوار مسٹر وی نریندر ریڈی کی کامیابی کیلئے گریجویٹ رائے دہندوں سے ربط میں رہتے ہوئے ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ مسٹر الماس خان نے کہا کہ کانگریس ملک میں وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کی بنیاد سیکولرازم پررکھی گئی ہے ۔ آج فرقہ پرست طاقتیں سر اٹھا رہی ہیں۔ ایسے ماحول میں تمام گریجویٹ سے میں گذارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال نریندر ریڈی کے حق میں کریں جو کانگریس کے امیدوار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سیاسی تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ کانگریس نے ملک کے کسانوں اقلیتوں بلکہ تمام طبقات کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں۔ اس خاندان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ آج ریاست تلنگانہ میں وزیر اعلی مسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں کئی ایک ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں۔ ریاست کے تمام طبقات کی ترقی کیلئے مختلف اسکیمات کو روبعہ عمل لاتے ہوئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ محمد الماس خان بہت کم وقت میں اپنا ایک سیاسی و منفرد مقام کانگریس کے قد آور قائدین میں بنالیا ۔ کئی اعلی قائدین سے ان کے گہرے روابط ہیں اور انہوں نے جنرل سکریٹری کے عہدہ پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے منتخب کئے گئے ۔ ان کا عزم ہے کہ انہیں دی گئی ذمہ داری کو بحسن خوبی نبھاتے ہوئے ایم ایل سی کیلئے رویندر ریڈی کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے ۔