چیف منسٹر کے آبائی ضلع میدک کے 20 منڈل خشک سالی کا شکار

   

کسانوں کا احتجاج ، بے روزگار نوجوانوں کی خودکشیوں پر شرمیلا کا شدید ردعمل
حیدرآباد۔ ریاست میں نئی سیاسی پارٹی تشکیل دینے کیلئے سرگرم مشاورت کرنے والی شرمیلا نے چیف منسٹر کے سی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چیف منسٹر کے آبائی ضلع میدک میں 20 منڈل خشک سالی سے دوچار ہیں اور بے روزگار نوجوانوں کی جانب سے خودکشی کرلینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرمیلا نے آج حیدرآباد کے لوٹس پونڈ پر متحدہ ضلع میدک کے قائدین و حامیوں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے ان سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔