چیف منسٹر کے ارکان خاندان نے تلنگانہ کو یرغمال بنالیا : شرمیلا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/27 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ شرمیلا نے اپنی پدیاترا کے آٹھویں دن مہیشورم میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے اسی طرح چیف منسٹر کے سی آر کے ارکان خاندان نے تلنگانہ کو یرغمال بنالیا ہے۔ تلنگانہ کو چیف منسٹر کے ارکان خاندان کے چنگل سے آزاد کرانے کیلئے وہ پدیاترا کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر کونسی کاشت کرنا ہے کسانوں کو اچھی طرح معلوم ہے، حکمرانوں کا اس معاملہ میں مداخلت کرنا کسانوں کی آزادی کو چھین لینے کے مترادف ہے۔ شرمیلا نے کہا کہ چیف منسٹر نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں اس کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر ابتر صورتحال کا شکار ہے،معصوموں کی عصمت ریزی ہورہی ہے۔ ملازمتوں کے مواقع فراہم نہ کرنے کی وجہ سے بیروزگار نوجوان خودکشی کیلئے مجبور ہورہے ہیں۔ ن