چیف منسٹر کے الٹی میٹم کے سبب بس کنڈکٹر نے دماغی توازن کھودیا

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ہڑتال تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو ڈیوٹی پر رجوع ہوجانے کیلئے دیئے گئے الٹی میٹم (ڈیڈ لائین) کے نتیجہ میں جوگی پیٹ ضلع سنگا ریڈی کے ایک ہڑتالی بس کنڈکٹر کے دماغی توازن کھو دینے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جوگی پیٹ کے ساکن آر ٹی سی بس کنڈکٹر مسٹر پی ناگیشور انہیں دوبارہ ملازمت میں لیا جائے گا یا نہیں کیونکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت بھی ختم ہوگیا اور ملازمت میں دوبارہ رجوع نہ کرنے پر گھر کس طرح چلے گا ۔ اس طرح کے خیالات کو ذہن نشین کرلیتے ہوئے کافی سوچ میں پڑگئے جس کی وجہ سے بس کنڈکٹر پی ناگیشور رنے اپنا دما غی توازن کھو دیا اور اب وہ دماغی توازن کھوکر ڈیوٹی ڈیوٹی کہتے ہوئے قہقہے لگاتے ہوئے بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں اور آر ٹی سی کی ملازمت سے برخواست کئے جانے کا اظہار کرتے ہوئے زبردست چیخ و پکار کے ذریعہ رونا شروع کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگیشور نارائن کھیڑ ڈپو میں بحیثیت کنڈکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اپنی اہلیہ سجاتا و دو فرزندوں کے ساتھ سنگا ریڈی میں ایک کرایہ کے مکان میں مقیم ہیں اور جاری ہڑتال کی وجہ سے تنخواہ نہ ملنے پر خاندان کی پرورش کیلئے کافی فکرمند ہوجانے کی وجہ سے ماہانہ گھر کے اخراجات چلانا ان کیلئے ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے جبکہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ڈیوٹی پر رجوع ہوجانے کے دیئے گئے الٹی میٹم کا وقت ختم ہوکر بھی تین دن گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ مزید تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں اور گزشتہ دن سے ہی اچانک کنڈکٹر ناگیشور بہکی بہکی باتیں کرنا اور چیخنا چلانا اور رونا شروع کردیا ہے ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے بیوی نے اپنے شوہر ناگیشور کو بغرض علاج تارناکہ حیدرآباد میں واقع آر ٹی سی ہسپتال کو لے گئیں لیکن ہڑتال میں شامل کسی بھی آر ٹی سی ملازم کا علاج ہرگز نہ کرنے کا ڈاکٹروں نے واضح طور پر اظہار کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان تمام حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے گھر کا کرایہ ادا کرنے کے موقف میں نہ رہنے کی وجہ سے بیوی سجاتا نے اپنے شوہر اور دو فرزندوں کے ساتھ اپنے میکہ (والدین کے پاس) پہونچ گئیں اور بیوی نے اپنے شوہر کی پائی جانے والی صورتحال کی وجہ سے شدید تشویش میں مبتلا ہوگئی ہیں۔