چیف منسٹر کے اپوزیشن قائدین کے مکانات جانے پر ہنمنت راؤ کا اعتراض

   

حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر وی ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے بی آر ایس اور بی جے پی قائدین کے مکانات پہنچ کر ملاقات کرنے پر اعتراض جتایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین کو کانگریس میں شامل کرنے کی ترغیب کیلئے ان کے مکانات چیف منسٹر کے جانے سے پارٹی اور عہدہ کا وقار متاثر ہوگا۔ تلنگانہ عوام نے کانگریس کو اقتدار عطا کیا لیکن بی آر ایس قائدین کا پارٹی میں استقبال باعث حیرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس قائدین کی حوصلہ افزائی کے بجائے کانگریس کے حقیقی قائدین سے انصاف کیا جائے۔ 1