حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز): چیف منسٹر نے کانگریس ارکان اسمبلی کو ہدف ملامت بنایا ۔ بعد ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کرنے والے راجگوپال ریڈی کے خلاف کارروائی کا مشورہ دیا ۔ جس پر ریاستی وزیر امور مقننہ اور عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے فوری طور پر اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوکر صرف کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کو آج ایک دن کے لیے ایوان کی کارروائی سے معطل کرنے کی قرار داد پیش کی لیکن کرسی صدارت پر فائز اسپیکر اسمبلی پی سرینواس ریڈی نے کانگریس کے تمام چھ ارکان اسمبلی مسرس ملو بٹی وکرامارکا ، ڈی سرید بابو ، کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی ، جگا ریڈی ، پی ویریا اور شریمتی جی انوسویہ سیتکا کو آج ایک دن کے لیے ایوان کی کارروائی سے معطل کرنے کا اعلان کیا ۔