چیف منسٹر کے خلاف بی آر ایس قائد کی درخواست تلنگانہ ہائی کورٹ میں خارج

   

حیدرآباد:6نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس بی وجئے سین ریڈی نے چہارشنبہ کے روز بی آر ایس لیڈر ایرولا سرینواس کی طرف سے دائر ایک رٹ درخواست کو خارج کر دیا جس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر بی آر ایس قائدین کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر جاری کرنے کی ہدایت مانگی گئی تھی۔جج نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ درخواست گزار کے پاس اس معاملے میں کوئی لوکس اسٹینڈ نہیں ہے۔ سرینواس نے بنجارہ ہلز پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر نے 6 مارچ کو پالامورو میں ایک جلسہ عام کے دوران بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ اور دیگر قائدین کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کئے ہیں۔