حیدرآباد۔8مارچ (یو این آئی) چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ونپرتی دورہ کے موقع پر پولیس نے بی جے پی اورکانگریس کے لیڈروں و کارکنوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ناگرکرنول سے پہنچے بی جے پی اور کانگریس کے انچارجس کو گرفتار کرتے ہوئے بچنا پلی اور تیلگاپلی پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کردیاگیا۔اس موقع پر ان لیڈروں اور کارکنوں نے کہا کہ اس طرح حراست میں لینے سے وہ خوفزدہ نہیں ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ غیر قانونی گرفتاری مناسب نہیں ہے ۔انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔