نارائن پیٹ ۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج پرگتی بھون حیدرآباد سے بنگلور کیلئے ہوائی سفر سے روانہ ہوئے ۔ ان کے ہمراہ روانہ ہونے والے پارٹی رفقاء میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی بھی شامل ہیں ۔ مسٹر چندر شیکھر راؤ کے ہمراہ رکن اسمبلی نارائن پیٹ کے علاوہ گدوال کے رکن اسمبلی مسٹر کرشنا موہن ریڈی ، رکن پارلیمنٹ مسٹر سنتوش کمار ، آرمور رکن اسمبلی مسٹر جیون ریڈی رکن اسمبلی یلاریڈی ، مسٹرڈی سریندر وغیرہ شامل ہیں ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اپنے بنگلور کے سفر میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی کو ساتھ رکھنے پر نارائن پیٹ حلقہ اسمبلی میں عوام نے مسرت کا اظہار کیا ہے اور بنگلور کے دورہ سے کامیاب لوٹنے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔