چیف منسٹر کے سی آرکا آج دورہ راجنا سرسلہ

   

حیدرآباد ۔ 29 ؍ ڈسمبر (این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ پیر کوضلع راجنا سرسلہ کا دورہ کریں گے جس کے لئے پیش نظر ضلع کے ٹی آر ایس قائدین تمام ضروری انتظامات کئے ہیں۔ چیف منسٹر اس ضلع میں چند ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیں گے اور توقع ہے کہ مڈ۔مانیرپروجیکٹ کا معائنہ بھی کریں گے ۔ کے سی آر10.30 بجے بھیمل واڑہ مندر میں پوجا کریں گے اور وہاں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے ۔ مڈ مانیر پروجیکٹ کو کالیشورم پروجیکٹ سے تقریبا 2.4 ٹی ایم سی پانی فراہم کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ ملنا ساگر اور اننت گری پروجکٹوں کا بھی معائنہ کریں گے ۔ وہ اس دورہ اختتام سے قبل ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔