چیف منسٹر کے سی آر آبپاشی کاموں کا جائزہ لیں گے

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو پیر سے دو دن تک حکومت کے اہم انجینئرنگ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے ۔ چیف منسٹر پیر کو 2 بجے دن آبپاشی کے کاموں کا جائزہ لیں گے اور منگل کو 2 بجے دن و محکمہ عمارات و شوارع کی کارکردگی کا ایک اعلی سطح کے اجلاس میں جائزہ لیں گے ۔ وزراء اور محکمہ جات کے متعلقہ عہدیدار ان اجلاسوں میں شرکت کرینگے ۔ کہا گیا ہے کہ چیف منسٹر بور خاص محکمہ آبپاشی کی کارکردگی اور پراجیکٹس وغیرہ کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور ریاست کی دریاوں میں دستیاب پانی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔