چیف منسٹر کے سی آر آج شہیدان تلنگانہ یادگار کا افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 22 جون کو تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے موقع پر سکریٹریٹ کے قریب شہیدان تلنگانہ کی یادگار کا افتتاح کریں گے۔ نئی دہلی کی طرح حیدرآباد میں شہیدان تلنگانہ کو خراج پیش کرنے کیلئے مستقل طور پر دیپ جلایا جائے گا۔ سکریٹریٹ، لمبنی پارک کے قریب 177.50 کروڑ کے مصارف سے 3.29 ایکر اراضی پر 6 منزلہ شہیدان تلنگانہ یادگار تعمیر کی گئی ہے۔ ہر منزل پر مختلف شعبہ جات جیسے فوٹو گیلری، میوزیم، آڈیو ویژول روم وغیرہ ہوں گے ۔ ہر ضلع میں تقاریب کے بہتر انداز میں انعقاد کی ہدایت دی گئی۔ر