حیدرآباد۔/28 مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ابراہیم پٹنم کے بی آر ایس رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی کی قیامگاہ پہنچ کر والدہ کے دیہانت پر پرسہ دیا اور مذہبی تقریب میں شرکت کی۔ کشن ریڈی کی والدہ کا 92 سال کی عمر میں حال میں دیہانت ہوا۔ چیف منسٹر نے رکن اسمبلی اور افراد خاندان کو پرسہ دیا اور پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ چیف منسٹر کے ہمراہ وزراء سبیتا اندرا ریڈی، ایم ملا ریڈی، ناما ناگیشور راؤ، رنجیت ریڈی ایم پیز ، ارکان مقننہ ایس راجو، نوین راؤ، نارائن ریڈی، بی سمن، جئے پال یادو، کے پی ویویکانند، سابق رکن اسمبلی ٹی کرشنا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ر