نظام آباد :چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو عنقریب میں ضلع کا دورہ کرنے کے امکانات ہے واضح رہے کہ 27؍ مئی کے روز چیف منسٹر نظام آباد کے دورہ کی افواہیں سرگرم تھی لیکن چیف منسٹر چندر شیکھر رائو آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں متحدہ ضلع کا دورہ کرنے کے امکانات ظاہر ہورہے ہیں ۔ کیونکہ نظام آباد بائی پاس روڈ پر تعمیر کردہ نیو انٹیگریٹ کلکٹریٹ عمارت کا افتتاح اور ٹی آرایس پارٹی آفس کا افتتاح اور نظام آباد سرکاری دواخانہ میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات ایک دن کرنے کے امکانات ہیںاور اسی روز کاماریڈی میں کلکٹریٹ کی عمارت اور پولیس آفس ایک ہی دن کرنے کیلئے غور کررہے ہیں وزیر عمارت و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی ضلع کلکٹر کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں اس بات کو واضح کیا ہے چیف منسٹر آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں آنے کے امکانات ہیں لہذا تمام تیاریاں مکمل کرلینے کی ہدایت دی ہے ۔