حیدرآباد۔/6 فروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل 7 فروری کو یادادری روانہ ہوں گے۔ چیف منسٹر یادادری مندر کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے۔حکومت نے 28 مارچ کو مہا کمبھ تقاریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر نے شخصی طور پر انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔ یادادری کی لکشمی نرسمہا سوامی مندر کو حکومت اپنی نگرانی میں ترقی دے رہی ہے۔ 21 مارچ سے مہا سدرشن یاگم کا آغاز ہوگا جس کے لئے انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ حکومت یادادری مندر کی ترقی کیلئے تقریباً 1200 کروڑ خرچ کررہی ہے۔ر