نظام آباد ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کل متحدہ ضلع نظام آباد کا دورہ کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کل نظام آباد ضلع کے بودھن حلقہ اسمبلی میں بودھن کے امیدوار شکیل عامر کے انتخابی جلسہ سے اور نظام آباد اربن میں اربن کے امیدوار گنیش اور یلاریڈی میں یلاریڈی کے امیدوار سریندر کے انتخابی جلسوں سے مخاطب کریں گے ۔ نظام آباد میں گری راج کالج گرائونڈ پر چیف منسٹر کے جلسہ کی کامیابی کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بی آرایس امیدوار گنیش گپتا نے آج گری راج کالج گرائونڈپر پارٹی قائدین کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بی آرایس قائدین سجیت سنگھ ٹھاکر، پربھاکر ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین کے ہمراہ گنیش گپتا نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔