چیف منسٹر کے سی آر کا آج کُل جماعتی اجلاس

   

حیدرآباد:۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ اتوار 27 جون کو پرگتی بھون میں کُل جماعتی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں دلتوں کو بااختیار بنانے کی اسکیم کے رہنمایانہ خطوط پر غور کیا جائے گا ۔ کل جماعتی اجلاس کا آغاز دن میں 11 بجے ہوگا ۔ اجلاس میں تمام دلت ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، ارکان کونسل ، کے علاوہ اپوزیشن ایم آئی ایم ، کانگریس اور بی جے پی کے فلور لیڈرس بھی شرکت کریں گے ۔ چیف منسٹر نے سی پی ایم اور سی پی آئی کے ریاستی سکریٹریز کو شخصی طور پر فون کر کے شرکت کی دعوت دی ۔۔