حیدرآباد۔/16 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے 19 اگسٹ کو میدک ضلع کے دورہ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں آئندہ چند دنوں کے دوران تیز بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ’ ایلو الرٹ‘ جاری کیا ہے۔ میدک ضلع میں بارش کے امکانات کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ کو 23 اگسٹ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر کے مطابق 23 اگسٹ کو چیف منسٹر میدک میں نئے کلکٹریٹ، ضلع ایس پی آفس کی عمارتوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ میدک ضلع میں بی آر ایس پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چیف منسٹر کے ابتدائی شیڈول کے مطابق وہ 20 اگسٹ کو سوریا پیٹ کا دورہ کرنے والے ہیں اور تاحال اس پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔