حیدرآباد25۔ مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 28 مارچ کو یادادری کا دورہ کریں گے۔ یادادری مندر کے تعمیری کاموں کے افتتاح کے موقع پر مذہبی رسومات میں چیف منسٹر حصہ لیں گے۔ عہدیداروں نے 28 مارچ کو مہا کمبھ سمپرکشنا مہا اتسوم کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ مسلسل چار دن تک پنڈتوں کی جانب سے یگنا کا اہتمام کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے دورہ کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ بھکتوں کی کثیر تعداد میں آمد کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انتظامات کو قطعیت دی گئی۔ ر