حیدرآباد :۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 7 دسمبر کو پرگتی بھون پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کے دوران رعیتو بندھو کے دوسرے مرحلہ کے لیے فنڈس کی اجرائی اور تقسیم پر فیصلہ کریں گے ۔ وزیر زراعت ایس نرنجن ریڈی ، چیف سکریٹری سومیش کمار اور پرنسپل سکریٹریز زراعت اور فینانس ڈپارٹمنٹس کے ساتھ دیگر سینئیر عہدیدار بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔۔