حیدرآباد۔/9 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے اسمبلی میں91142 جائیدادوں پر تقررات کے اعلان کے فوری بعد ریاستی وزراء، ارکان اسمبلی و کونسل نے چیف منسٹر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور مبارکباد پیش کی۔ ریاستی وزراء پرشانت ریڈی، اندرا کرن ریڈی، سرینواس یادو، ستیہ وتی راٹھور، سبیتا اندرا ریڈی کے علاوہ کئی ارکان اسمبلی اور کونسل نے بے روزگار نوجوانوں کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل پر چیف منسٹر کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے وزراء اور عوامی نمائندوں سے کہا کہ حکومت تقررات کے عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کرنا چاہتی ہے۔ اس تاریخی کام میں عوامی نمائندوں کا تعاون ضروری ہے۔ وزراء اور ارکان اسمبلی نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو بھی مبارکباد پیش کی۔ ر