شمس آباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں تلنگانہ ریاست چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر محمد جہانگیر خاں وارڈ نمبر 4 کونسلر کی جانب سے 25 کیلو کا کیک رکھا گیا جس کو راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کیک کاٹ کر محمد جہانگیر خاں کو کھلایا ۔ اس موقع پر پرکاش گوڑ نے کہا کہ کے سی آر ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کے اقدامات کررہے ہیں اور تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر ہریتا ہرم پروگرام کا آغاز کیا گیا اور ریاست بھر میں شجرکاری کی جارہی ہے ۔ محمد جہانگیر خاں کونسلر نے کہا کہ چیف منسٹر ایک ہر دل عزیز قائد ہے وہ تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے ہیں اور خاص کر مسلمانوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرنے والے ملک کے پہلے چیف منسٹر ہے ۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر کے سی آر کی صحت و لمبی عمر کے لیے دعا بھی کی جائے گی ۔ کے سی آر کی قیادت میں ہی ریاست کی ترقی ہوگی ۔ انہوں نے غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے ایک لاکھ روپئے شادی مبارک اسکیم کے تحت فراہم کررہے ہیں اور غریب مسلم طلباء کی تعلیم کے لیے میناریٹی ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے اور 24 گھنٹے بلا وقفہ برقی سربراہی کا عظیم کارنامہ بھی کے سی آر کے سر جاتا ہے اس موقع پر وینکٹیش گوڑ ، بنڈی گوپال یادو ، اجئے ، محمد جہانگیر ، سریکانت ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔