حیدرآباد۔16۔ فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کے موقع پر رکن راجیہ سبھا ، جے سنتوش کمار نے گرین انڈیا چیلنج کے تحت جگتیال کے کونڈہ گٹو کی ایک ہزار ایکر اراضی اختیار کرنے کا اعلان کیا تاکہ اس اراضی پر شجرکاری کی جائے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کل کونڈہ گٹو مندر کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کیلئے مزید 500 کروڑ منظور کئے تھے۔ حکومت کی جانب سے جملہ 600 کروڑ سے ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ یہ علاقہ جنگلاتی ہے اور اسے سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کی تجویز ہے۔ رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے چیف منسٹر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے گرین انڈیا چیلنج کے تحت 1000 ایکر اراضی پر شجرکاری کا فیصلہ کیا ۔ پہلے مرحلہ میں ایک کروڑ کے خرچ سے شجرکاری کی جائے گی اور باقی جنگلاتی علاقہ میں مرحلہ وار طور پر پودے لگائے جائیں گے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کونڈہ گٹو علاقہ سے ان کا بچپن سے گہرا تعلق رہا ہے اور وہ چیف منسٹر کے ہمراہ کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں۔ ر