حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست میں تعلیم کے شعبہ پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔ خواندگی شرح میں ریاست تلنگانہ کو ملک کی بہترین مثالی ریاست بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تلنگانہ میں معیار ی تعلیم اور معیاری غذا کی فراہمی کے سی آر کا کارنامہ ہے۔ انہوں نے تانڈور کے ایک موضع میں ماڈل اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے ہر ایک کو تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔