چیف منسٹر کے سی آر کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے اسپیکر نے خصوصی پوجا کی

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے خصوصی پوجا اور ہون کا اہتمام کیا۔ بانسواڑہ کے بیرکور منڈل میں واقع مندر میں اسپیکر اسمبلی نے برہما اتسوم پروگرام میں شرکت کی اور وہاں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا۔ اسپیکر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پارٹی قائدین نے پوجا میں شرکت کی۔ اسپیکر نے کہا کہ نہ صرف تلنگانہ بلکہ ملک کیلئے کے سی آر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کی صحت ودرازی عمر کیلئے ریاست میں دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ کے سی آر نے انتہائی کم وقفہ میں تلنگانہ کو ترقی میں ملک کی نمبر ون ریاست بنادیا ہے۔ر