چیف منسٹر کے سی آر کی فلاحی اسکیمات سے عوام مطمئن

   


منگوڑ میں ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کی انتخابی مہم، کوآپشن ممبر ایم اے معیز کی بھی شرکت
نظام آباد ۔ 23 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منگوڑ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں بھارت راشٹریہ سمیتی کے امیدوار کے حق میں محمد عبدالمعیز ضلع پریشد کوآپشن ممبر نظام آباد وزیر ہاوزنگ و روڈ اینڈ بلڈنگ ویملولہ پرشانت ریڈی کے ہمراہ شب و روز انتحابی مہم چلا رہے ہیں۔ ویملولہ پرشانت ریڈی زبردست ریالیاں نکال کر راست عوام سے ملاقات کررہے ہیں۔ ان کی ریالیوں میں عوام خود شامل ہو رہے ہیں۔ عوامی جلسے اور ریالیاں انتہائی کامیاب ثابت ہو رہی ہیں۔ عوام کے تاثرات یہ ہیں کہ ریاست تلنگانہ کے حصول کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن رہے اور ان کی مختلف فلاحی اسکیمات عوام تک راست پہنچ رہی ہیں۔ عوام الناس کا کہنا ہے کہ تلنگانہ کی مزید ترقی کے چندر شیکھر راؤ ہی کرسکتے ہیں۔ عوام کو ان پر پورا اعتماد ہے۔ محمد عبدالمعیز منگوڑ ضمنی حلقہ کے چوٹ اپل منڈل کے ڈی ناگارام گاؤں میں مہم چلا رہے ہیں اور بالخصوص اقلیتوں میں مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی اقلیتوں میں حکومت کی فلاحی اسکیمات پہنچ رہی ہیں اور یہاں کی اقلیتی بی آر ایس پارٹی کے ساتھ ہیں اور پورے جوش و خروش سے مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منگوڑ اسمبلی حلقہ کی عوام بی آر ایس پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں گے اور یہاں بی آر ایس پارٹی کا جھنڈا لہرانا یقینی ہے۔