!چیف منسٹر کے سی آر کی قومی سیاسی قیادت پر توجہ

   

3 روزہ دورہ دہلی کے موقع پر فیڈرل فرنٹ کی کوششوں کو آگے بڑھانے کا امکان

حیدرآباد30 اگسٹ ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے تین روزہ دورہ دہلی کے ساتھ ہی فیڈرل فرنٹ کی قیاس آرائیاں شروع ہوچکی ہیں ۔ کہا جار ہاہے کہ دہلی میں چیف منسٹر فیڈرل فرنٹ کیلئے مخالف کانگریس و مخالف بی جے پی قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ چیف منسٹر جو کہ یکم ستمبر کو دہلی روانہ ہورہے ہیں اور 3ستمبر کو واپس ہونگے اپنے دہلی میں قیام کے دوران وہ تلنگانہ راشٹرسمیتی کے قومی دفتر کا 2ستمبر کو سنگ بنیاد رکھیں گے لیکن ایک یوم قبل چیف منسٹر کی دہلی روانگی اور سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد بھی ایک یوم دہلی میں قیام کے فیصلہ پر کہا جار ہاہے کہ وہ اس مدت کے دوران اپوزیشن قائدین سے ملاقات کرکے فیڈرل فرنٹ کی سرگرمیوں کے احیاء پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی سطح پر مخالف بی جے پی سرگرمیوں میں چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی کے علاوہ سینیئر قائد شرد پوار کے علاوہ دیگر کئی اہم شخصیات سرگرم ہیں جو کہ کانگریس کے ساتھ متحدہ اپوزیشن کا محاذ تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹایا جاسکے لیکن چندر شیکھر راؤ کانگریس کے ساتھ اس محاذ کا حصہ بننے کے بجائے فیڈرل فرنٹ کے ذریعہ قومی سیاست میں سرگرم ہونے کی کوشش میں مصروف ہیں اور سابق میں کی گئی یہ کوشش بری طرح سے ناکام ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کانگریس کو مسلسل ناکامیوں کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتیں ان کے فیڈرل فرنٹ کے نظریہ کی حمایت کرتے ہوئے مخالف بی جے پی اور مخالف کانگریس محاذ کی حمایت کریں گی اور یہ محاذ قومی سیاست میں اپنااہم کردار ادا کرنے میں کامیاب ہوگا۔M
20 دن بعد راشن کارڈس کی اجرائی کا دوبارہ آغاز
حیدرآباد 30 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاست میں می سیوا مراکز سے نئے راشن کارڈس کی اجرائی کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے 3 لاکھ سے زائد نئے راشن کارڈس کو منظوری دی ہے۔ اور می سیوا سے تقریباً دیڑھ لاکھ نئے راشن کارڈس جاری بھی ہوئے تاہم پرنٹ آپشن کو ڈیلیٹ کردینے کی وجہ سے گزشتہ 20 دن سے می سیوا مراکز پر نئے راشن کارڈس کی اجرائی کا عمل رک گیا تھا۔ 26 جولائی سے 10 ستمبر تک نئے راشن کارڈس جاری کئے گئے تھے۔ عوام میں پائی جانے والی بے چینی پر 27 اگسٹ کو روزنامہ سیاست خبر شائع ہوئی تھی جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نئے راشن کارڈس کی اجرائی کے عمل کو دوبارہ شروع کردیا۔ N