چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ کی ترقی مثالی

,

   

ٹی آر ایس کی اسکیمات دیگر ریاستوں کیلئے مشعل راہ، نیشنل ڈیفنس کالج وفدکی چیف سکریٹری سے ملاقات
حیدرآباد۔/6 مارچ، ( سیاست نیوز) ملک کی 29ویں ریاست کے طورپر تشکیل پانے والی ریاست تلنگانہ نے کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کی قیادت میں ہمہ جہتی ترقی حاصل کی ہے۔ یہ بات چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر ایس کے جوشی نے بتائی۔ انہوں نے آج یہاں سکریٹریٹ میں نیشنل ڈیفنس کالج کے ایک وفد کو مخاطب کیا جو ایک اکنامی سیکورٹی اسٹڈی کے طور پر سکریٹریٹ پہنچے تھے۔ نیشنل ڈیفنس کالج فیکلٹی انچارج مسٹر ابھئے پرکاش کی قیادت میں 16 رکنی وفد ریاست تلنگانہ کا دورہ کررہا ہے اور اکنامی اسٹڈی کے اس دورہ میں وہ سکریٹریٹ پہنچا جہاں چیف سکریٹری نے اس کا استقبال کیا۔ یہ وفد 4 تا 8 مارچ ریاست میں دورہ کررہا ہے۔ چیف سکریٹری جوشی نے گزشتہ 67 سالہ دور میںریاست کی ترقی کا تذکرہ کیا۔ کسانوں کی ترقی و بہبود کیلئے رائج کردہ اسکیمات رعیتو بندھو اور رعیتو سبھا کے تعلق سے بتایا اور کہا کہ یہ اسکیمات ملک میں دیگر ریاستوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اضلاع کی تعداد کو 10 سے 33تک کیا گیا تاکہ نظم و نسق کو عوام کیلئے آسان بنایا جاسکے۔ جی ڈی پی کے علاوہ اوپن ٹاکس ریونیو بہت ہی شاندار انداز میں حاصل کیا گیا۔ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کے طریقہ کار کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ ٹی ایس آئی پاس، ای او ڈی پی، مشن کاکتیہ، مشن بھگیرتا، 24×7 برقی سربراہی، اقامتی اسکولس، دیگر شعبوں میں کئے جارہے اقدامات کی تفصیلات نیشنل ڈیفنس کالج کے وفد کو بتائی۔ زرعی شعبہ سے منسلک شعبوں، مویشیوں کی افزائش ، مچھلی پالن کے ذریعہ دیہی علاقوں میں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈز ایڈیشن کے پروگرام کے ذریعہ کسانوں کے اراضی کھاتوں کو درست کیا گیا۔ مائیکرو ایریگیشن، فام میکانائزیشن، فوڈ پراسیسنگ صنعتوں، بیجوں کی پیداوار، انعام و دیگر شعبوں میں کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بتائی۔ اس کے علاوہ چیف سکریٹری نے فارما ڈیفنس شعبوں میں کئے گئے ترقیاتی اقدامات کا بھی تذکرہ کیا اور بتایا کہ سال 2018-19 میں ایک لاکھ 82 ہزار کروڑ روپئے بجٹ کے تعلق سے بھی وفد کو بتایا۔ آئی ٹی شعبہ میں آرٹیفیشل انٹلیجنس، ڈاٹا پروسیسنگ، انٹرنیٹ آف تھنک اسٹارٹ اپس و دیگر شعبوں میں کئے جارہے خصوصی اقدامات کا تذکرہ کیا۔ نیشنل ڈیفنس کالج فیکلٹی انچارج ابھئے ترپاٹھی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست نے مثالی ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد نے دورے میں ٹی ہب، آئی ایس بی، ڈاٹا بوٹنگ، ایروسپیس، زین ٹکنالوجی، ہنی ویل ٹکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔ اس پروگرام میں پروٹوکال ڈائرکٹر ارویند سنگھ و دیگر شامل تھے۔