چیف منسٹر کے سی آر کی 17 فروری کو سالگرہ کی تیاریاں

   

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سالگرہ کی تقاریب کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ 17 فروری کو شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست بھر میں بھی تقاریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ شہر میں سالگرہ مبارک کے بیانرس آویزاں کئے گئے ہیں۔ ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ نے پارٹی قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بیانروں اور تشہیر کیلئے غیرضروری پیسہ برباد نہ کریں۔