چیف منسٹر کے سی آر کے آندھرا پردیش و تلنگانہ کے مفادات میں فیصلوں کی ستائش

   

Ferty9 Clinic

ناگرجنا ساگر پراجکٹ سے پانی چھوڑنے کی تقریب، وزیر آبپاشی اے پی انیل کمار کا خطاب

حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) وزیر آبپاشی آندھرا پردیش مسٹر انیل کمار نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش و تلنگانہ کے مفادات کے حق میں فیصلے کررہے ہیں تاکہ کسی بھی شعبہ میں دونوں ریاستوں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے۔ آج ناگرجنا ساگر پراجکٹ سے زرعی اغراض کیلئے ناگرجنا ساگرپراجکٹ کی دائیں اور بائیں نہروں سے پانی چھوڑنے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے مسٹر انیل کمار نے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کیلئے کے چندر شیکھر راؤ بڑے بھائی کی مانند ہیں جس کی روشنی میں جگن موہن ریڈی ریاستی امور کے معاملوں میں کسی پس و پیش کے بغیر پہل کررہے ہیں۔ وزیر آندھرا پردیش نے کہا کہ آپسی تال میل سے ایک دوسرے کے مابین بھرپور تعاون حاصل کیا جائے گا۔ جگدیش ریڈی کے ہمراہ وزیر انیل کمار کے علاوہ پارلیمانی رکن راجیہ سبھا، لنگیا یادو ، ارکان اسمبلی این نرسمہا، بھاسکر راؤ، نامزد امیدوار برائے رکن قانون ساز کونسل و سابق ایم پی مسٹر جی سکھیندر ریڈی، محمد محسن علی، معاون رکن ضلع پریشد نلگنڈہ کے علاوہ دیگر قائدین تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے کنالس میں پانی چھوڑنے کی رسم انجام دی۔ جگدیش ریڈی نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ریاست میں آبپاشی مسائل کی یکسوئی کیلئے تین پڑوسی ریاستوں کے ساتھ بھرپور تعاون حاصل کرکے موثر اقدامات کررہے ہیں اور بالخصوص کالیشورم پراجکٹ کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ 35 لاکھ ایکڑ اراضیات کو آبپاشی اغراض کیلئے پانی سربراہ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس تقریب میں مسٹر نرنجن ریڈی، وزیر زراعت اور سرینواس گوڑ وزیر آبکاری و نشہ بندی بھی موجود تھے۔