حیدرآباد۔/8 فبروری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دوسری بہن کے شوہر بی راجیشور راؤ کا آج صبح حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ وہ ضلع راجنا سرسلہ کے موضع مری میڈلہ سے تعلق رکھتے تھے۔ اپنے بہنوئی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی کے سی آر منگاپوری الوال پہنچے اور خراج پیش کیا۔ کے سی آر نے پسماندہ ارکان کو پرسہ بھی دیا۔
