چیف منسٹر کے سی آر نے اجمیر شریف کو غلاف روانہ کیا

,

   

پرگتی بھون میں تقریب، ریاست کی ترقی و عوام کی بھلائی کیلئے خصوصی دعا
حیدرآباد۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے عرس غریب نواز حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے ضمن میں اجمیر شریف کو خصوصی غلاف روانہ کیا ۔ پرگتی بھون میں چیف منسٹر نے آج مسلم قائدین اور مذہبی شخصیتوں کی موجودگی میں غلاف مبارک کوخصوصی دعاؤں کے ساتھ روانہ کیا۔ تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی خاص طور پر زرعی شعبہ کی ترقی اور چیف منسٹر اور افراد خاندان کی درازی عمر اور صحت کی دعا کی گئی۔ چیف منسٹر نے مسلمانوں کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت غریب نواز سے وہ غیر معمولی عقیدت رکھتے ہیں اور حکومت سے غلاف مبارک روانہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک اور حصول تلنگانہ کے بعد اجمیر میں اپنی حاضری کا ذکر کیا اورکہا کہ تلنگانہ پر ہمیشہ غریب نواز کی نظر کرم رہی ہے۔ چیف منسٹر نے غلاف پر عطر چھڑکا اور دعا میں عقیدت و احترام کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ محمد محمود علی نے امام ضامن باندھا۔ ہر سال وقف بورڈ کی نگرانی میں غلاف مبارک روانہ کیا جاتا ہے۔ صدر نشین بورڈ محمد سلیم نے غلاف مبارک کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ وقف بورڈ نے 42 ہزار روپئے کے خرچ سے غلاف مبارک تیار کیا ہے۔ غلاف کے ساتھ 51 ہزار روپئے کا نذرانہ بشکل ڈیمانڈ ڈرافٹ روانہ کیا جارہا ہے جو دیوان جی جناب زین العابدین کے حوالے کیا جائیگا۔ چیف منسٹر نے غلاف مبارک کو سر پر اٹھایا اور کچھ دیر چلتے رہے۔ بعد میں اسے وقف بورڈ عہدیداروں کے حوالے کردیا گیا جو راست اجمیر شریف جائیں گے۔ غلاف کی روانگی کے موقع پر صدرنشین محمد سلیم ، ارکان مقننہ عامر شکیل، محمد فرید الدین، فاروق حسین، سابق صدرنشین اقلیتی کمیشن محمد قمر الدین، سابق صدرنشین حج کمیٹی مسیح اللہ خان، صدرنشین کھادی اینڈ ولیج بورڈ مولانا یوسف زاہد، سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، سابق صدرنشین سٹ ون عنایت علی باقری، صدر اقلیتی سیل ٹی آر ایس مجیب الدین کے علاوہ مفتی سید یوسف، اقلیتی قائدین محمد شریف الدین، صوفی سلطان قادری، ایم اے وحید ایڈوکیٹ، عبدالباسط ‘ مقیت چندا و دیگر موجو