کلکٹریٹ اور پارٹی آفس کا افتتاح، جلسہ سے خطاب
حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل 5 ستمبر کو نظام آباد کا دورہ کریں گے۔ وہ نظام آباد میں نئے کلکٹریٹ کی عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے مقامی قائدین اور عہدیداروں کے ساتھ چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر ٹی آر ایس کے نو تعمیر شدہ ضلعی آفس کا بھی افتتاح کریں گے۔ بعد میں گری راج کالج گراؤنڈ پر جلسہ عام منعقد ہوگا۔ پرشانت ریڈی نے کہا کہ جلسہ عام میں ضلع کے مختلف علاقوں سے عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ چیف منسٹر کے جلسہ میں شرکت کریں۔ر