کوویڈ مریضوں سے بات چیت و حوصلہ افزائی ۔ایم جی ایم ہاسپٹل سے متعلق جانکاری
ورنگل ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آج ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ایم جی ایم ہاسپٹل کا معائنہ کیا ۔انہوںنے حیدر آباد سے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہنمکنڈہ میں واقع آر ٹس اینڈ سائنس کالج گرائونڈ پہنچے ۔یہاں سے چیف منسٹر نے کانوائی کے ذریعہ 12-45بجے ایم جی ایم ہاسپٹل پہنچے ۔چیف منسٹر نے پی پی ای کٹ کے بغیر ہی صرف ماسک اور فیس شیلڈ پہن کر کوویڈ وارڈس کا معائنہ کیا ۔آئی سی یو میں موجود کوویڈ مریضوں کی عیادت کی ۔کوویڈ مریضوں کو فراہم کی جانے والے علاج سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔کورونا سے ڈرنے کی بات نہیں ہے کہتے ہوئے مریضوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اس موقع پر مٹھواڑہ ورنگل سے تعلق رکھنے والا کوویڈ مریض وینکٹ چاری نے چیف منسٹر سے کہاکہ ایم جی ایم ہاسپٹل میں بہترین طبی علاج کیا جارہا ہے اور چیف منسٹر کے دورہ ایم جی ایم ہاسپٹل پر مسرت کا اظہار کیا ۔اس نے اس موقع پر ایم جی ایم کے ڈاکٹرس و ملازمین کی خدمات سے متعلق بھی چیف منسٹر کو واقف کروایا ۔بعد ازاں چیف منسٹر نے جنرل وارڈس کا بھی معائنہ کرکے مریضوں کی عیادت کی ۔انہیں فراہم کی جانے والے سہولیات سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ایم جی ایم میں موجود سہولتیں اور مریضوں کو پہنچائے جانے والی طبی سہولیات سے متعلق ڈاکٹرس سے پوچھ کر معلومات حاصل کیں ۔ہاسپٹل کے ملازمین کی پریشانیوں سے متعلق واقفیت حاصل کی ۔اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ جتنا بھی روپیہ خرچ ہو مریضوں کو درکار تمام سہولتوں فراہم کرنے یہاں موجود محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔اس موقع پر چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزراء ایرابیلی دیا کر رائو ،ستیا وتی راتھوڈ ،گورنمنٹ چیف وہپ ونئے بھاسکر ،ورنگل ایسٹ ایم ایل اے این نریندر ،میئر گنڈو سدھا رانی کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو،چیف سکریٹری سومیش کمار ،رضوی ،ڈی ایم ای رمیش ریڈی ،او ایس ڈی گنگا دھر ،ٹی ایس ایم ایس آئی ڈی سی ایم ڈی چندرا شیکھر ریڈی ،ایم جی ایم سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر اور دیگر موجود تھے۔