چیف منسٹر کے سی آر کے طبی معائنے

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو معمولی موسمی بخار اور کھانسی کی شکایت پر منگل کی شام شہر کے ایک خانگی دواخانہ میں معائنہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر کو بخار اور کھانسی کی شکایت پر سوماجی گوڑہ کے یشودھا ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے مختلف معائنوں کے بعد دوائیں تجویز کرتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دی۔ چیف منسٹر کی صحت کے بارے میں اطلاعات عام ہوتے ہی سیاسی حلقوں میں قریبی ذرائع سے معلومات حاصل کی۔