حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر وی جوالا نرسمہا راؤ نے تلنگانہ اضلاع اور لینڈ ایڈمنسٹریشن پر لکھی گئی اپنی کتاب چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو پیش کی۔ انہوں نے ایک اور کتاب بھی تحریر کی ہے جو چیف منسٹر کو پیش کی گئی۔ پہلی کتاب میں گذشتہ کئی برسوں کے دوران نرسمہاراؤ کی جانب سے اخبارات میں لکھے گئے مضامین کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب طلبہ، اساتذہ، اسکالرس اور پولٹیکل سائنس کے شعبہ میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔ چیف منسٹر نے نرسمہا راؤ کو دونوں کتابوں کی تصنیف پر مبارکباد پیش کی۔
