چیف منسٹر کے قریبی ساتھی کی میعاد میں ایک سالہ توسیع

   

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے قریبی ساتھی اور تلنگانہ تحریک کے جہد کار وی پرکاش راؤ کو صدرنشین تلنگانہ واٹر رسورسیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے عہدہ پر مزید ایک سال کی توسیع دی گئی ۔ سکریٹری محکمہ پنچایت راج ڈاکٹر رجت کمار نے اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 145 جاری کیا۔ پرکاش راؤ کو یکم مارچ 2017 ء کو تین سالہ مدت کیلئے کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا تھا ۔ میعاد کی تکمیل کے بعد حکومت نے مزید ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔