چیف منسٹر کے مشیرکے دفاتر میں ضروری اُمور کیلئے رقم منظور

   

حیدرآباد 25 نومبر (سیاست نیوز) حکومت نے سکریٹریٹ میں چیف منسٹر کے مشیر برائے عوامی اُمور اور چیف پبلک ریلیشن آفیسر کے دفاتر کی تعمیر کے لئے رقمی منظوری دی ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری آر اینڈ بی وکاس راج نے اس سلسلہ میں 2 علیحدہ جی اوز جاری کئے۔ چیف منسٹر کے مشیر برائے عوامی اُمور کے او ایس ڈی اور اسٹاف کے لئے فرنیچر، گلاس پارٹیشن اور دیگر ضرورتوں کی تکمیل کے لئے 36 لاکھ 40 ہزار کی منظوری دی گئی۔ یہ کام تلنگانہ ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تحت مکمل کئے جائیں گے۔ اِسی طرح چیف منسٹر کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کے دفتر میں ضروری کاموں کی تکمیل اور فرنیچر کے لئے 23 لاکھ 20 ہزار روپئے کی منظوری دی گئی۔ تلنگانہ سکریٹریٹ میں چیف منسٹر کے اسٹاف کے لئے دفاتر کی تیاری کا کام جاری ہے۔1