ہڑتال جاری رہے گی : اشواتھاما ریڈی
حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ٹی ایس آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشواتھاما ریڈی نے کہا کہ ملازمین نے 5 نومبر تک ڈیوٹی پر رجوع ہونے کے لیے چیف منسٹر کی مقرر کردہ تاریخ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہڑتال جاری رہے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشواتھاما ریڈی نے کہا کہ وہ 5 نومبر تک رجوع بہ کار ہوجانے کے لیے چیف منسٹر کی اپیل کا بائیکاٹ کررہے ہیں ۔ ہم تمام آر ٹی سی ڈپوز کے سامنے احتجاج کریں گے اور بعد ازاں ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے ارکان خاندان بھی احتجاج میں حصہ لیں گے ۔۔