محبوب نگر : ریاستی چیف منسٹر من مانی کرتے ہوئے فیصلے صادر کر رہے ہیں ۔ کورونا وائرس کے کیس میں روز بہ روز مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے بھی مسابقتی امتحانات کے انعقاد کیلئے شیڈول جاری کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار این ایس یو آئی کے ضلع صدر اویس احمد نے کیا ۔ وہ مستقر محبوب نگر کے امبیڈکر چوراستہ پر احتجاج کی قیادت کر رہے تھے ۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مسابقتی امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جن طلباء نے پرگتی بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تھی ان پر عائد مقدمات سے دستبرداری اختیار کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کے مطالبات پر توجہ دینے کی بجائے ان پر مقدمات عائد کرنا ظالمانہ سلوک ہے ۔ انہوں نے مقدمات واپس نہ لئے جانے پر شدید احتجاج کا انتباہ دیا ان کے ہمراہ جئے چندر شیکھر ، ایس سی سیل ضلع صدر چیرمین سائی بابا ، آئی این ٹی یو سی ضلع صدر رامو یادو کے علاوہ انیتا ، بھاگیہ ، سراج ، راجو ، بنڈی ملیش ، طاہر ، رامچندریا ، عمر ، علیم و دیگر موجود تھے ۔