چیف منسٹر کے پی آر اومستعفی

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے پی آر او وجئے کمار نے آج اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا اور اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعہ اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے پی آر او کی حیثیت سے 7 سال خدمات انجام دیں۔ انہوں نے استعفی دینے کی وجوہات شخصی بتائیں۔ اہم عہدہ پر خدمت کا موقع دینے کیلئے انہوں نے چیف منسٹرسے اظہار تشکر بھی کیا۔ کرپشن میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق اخبار میں ایک مضمون کی اشاعت کے بعد انہیں ٹرانسکو جنرل منیجر کے عہدہ سے بھی ہٹادیا گیا۔